سوہانجنا کا قہوہ پیا اور ہائی بلڈپریشر بالکل ختم
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ اپنی بے بہا رحمتوں کا نزول آپ پر فرماتا رہے۔جس طرح آپ دکھی و پریشان انسانیت کی خدمت کررہے ہیں۔یہ سلسلہ ہمیشہ جاری و ساری رہے ‘ میری ہروقت کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔محتر م حضرت حکیم صاحب! ہائی بلڈپریشر آج کا پریشان کن مسئلہ ہے جس کیلئے میں اپنا آزمودہ ٹوٹکہ لکھ رہی ہوں جس سے کئی مریضوں نے شفاء پائی ہے۔ باقاعدگی لازمی ہے۔ سوہانجنا کے پتوں کو چھاؤں میں خشک کریںاور پیس کر رکھ لیں۔ پھر ڈیڑھ کپ پانی میں ایک چمچ سوہانجنے کی پتی ڈال کر جوش دیں جب ایک کپ رہ جائے تو مناسب چینی ڈال کر نہار منہ چائے کی طرح پئیں۔ ایک ماہ پینے سے ہائی بلڈپریشر کی بیماری بالکل ختم ہوجائے گی۔(والدہ محمد عمر‘ ڈیرہ غازیخان)