امام ابوبکر بن ابی شیبہؒ نے اپنی تصنیف میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ سے موقوفاً روایت کیا ہے کہ آپ رضی اللہ عنہٗ نے فرمایا جو شخص چھینک آنے پر یہ دعا پڑھ لے گا
اَلْحَمْدُلِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ عَلٰی کُلٍّ مَّاکَانَ تو اسے کبھی بھی ڈاڑھ اور کان کا درد نہ ہوگا۔ انشاء اللہ۔ (محمدبابر علی‘ ملتان)