محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!مجھے اچھی طرح یاد ہے ہم بہن بھائیوں کو جب بھی قے آتی اور نہ رکتی تو امی جلدی سے ململ کی پٹی پھاڑ کر کلائی سے سوا انچ اوپر بازو پر کس کر پٹی باندھ دیتیں تھوڑی دیر میں متلی کی شکایت دور ہوجاتی۔ سائنسی طور پر بھی یہ مصدقہ علاج ہے۔ بازو کے اس حصہ کو دبانے سے متلی رک جاتی ہے۔(محمد طاہر صدیق‘ لاہور)