Search

عبقری کے ایک شمارے میں پڑھا تھا کہ 30ویں پارہ کی آخری چھ سورتیں سنتوں و نوافل میں پڑھنی ہیں۔میرے ہاتھوں میں ایگزیما کی قسم کی الرجی تھی‘ ہتھیلیوں پر شدید خارش ہوتی تھی‘ پھر اس میں چھوٹے چھوٹے دانے ابھرتے تھے‘ ہاتھ کے پیچھے بھی سرخ دانے بنتے تھے۔ جلد سرخ ہوجاتی تھی‘ اس میں شدید خارش ہوتی ہے۔ میں نے سکن ایکسپرٹس سے بھی علاج کروایا مگر وقتی فائدہ ہوتا۔ جب سے عبقری میں پڑھ کر چھ سورتوں کا عمل کیا ہے ہاتھوں میں سکون ہے۔ (ق،پ)