سحری کے وقت کھانے کےساتھ تازہ دہی ضرور استعمال کریں‘ زیادہ نہیں تو دو یا تین کھانے کے چمچ ہی سہی‘ بہت سودمند ہے۔کسی کی غیبت نہ کریں‘سحری میں کم از کم 2 یا تین گلاس پانی پئیں۔ہائے وائے نہ کریں‘ گرمی اور پیاس کا ذکر تک نہ کریں۔معمول کےکاموں میں مشغول رہیں۔ انشاء اللہ نہ گرمی لگے گی نہ پیاس اور اگر لگے بھی تو شیرخدا حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ کا قول یاد رکھیں ’’جسے جہنم کی آگ سے بچنا ہو وہ گرمی کا روزہ رکھے۔‘‘ (ساجدہ فرحت‘ لاہور)