روحانی پھکی اور معدے کے امراض: محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں امید کرتا ہوں کہ انشاء اللہ آپ خیریت سے ہوں گے اور دعا ہے اللہ عزوجل سے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت کاملہ سے نوازے ۔ آمین! محترم حضرت حکیم صاحب! میں آپ کی روحانی پھکی اپنے دوست احباب اور رشتہ داروں کو بانٹتا رہتا ہوں اور اللہ کے فضل سے اس پھکی سے بے شمار لوگوں کو شفاء ملی جس میں سب سے زیادہ مریض معدہ کے امراض میں مبتلا تھے۔یاکریم کا کمال: محترم حضرت حکیم صاحب! جن مریضوں کی بخار جان نہ چھوڑتا ہو ان کیلئے میرے پاس ایک آزمایا ہوا ہے۔ عمل یہ ہے: سات جگہ کا پانی اکٹھا کرکے اس پانی پر یَاکَرِیْمُ 313 مرتبہ پڑھ کر دم کریں اور مریض صرف دم شدہ پانی ہی پیے۔الحمدللہ! میں نے جس کسی کو بھی یہ عمل بتایا اللہ نے اسے شفاء دی ہے۔ میں نے یہ عمل صرف بخار میں مبتلا مریضوں کو ہی دیا ہے۔(ی،آ)