محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! دل کے بند والو کھولنے کا ایک سستا ترین نسخہ بھیج رہی ہوں شاید کسی غریب کے کام آجائے‘ دل کامرض بہت بڑھ گیا ہے‘ نسخہ یہ ہے:۔
ھوالشافی: ایک چھٹانک تیل سرسوں خالص لیں‘ اس تیل میں تین جوئے لہسن کے چھیل کر ڈال دیں اور تیل کوخوب گرم کریںیہاں تک کہ لہسن جل کر کوئلہ بن جائیں۔ یہ لہسن کا تیل تیار ہے جب تیل ٹھنڈا ہوجائے تو لہسن نکال کر پھینک دیں اس تیل کوکسی بوتل میں بھر کر رکھ لیں‘ یہ تیل تھوڑا سا لے کر سینے پر ہلکے ہاتھوں سے مالش کریں۔ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے یہ ٹوٹکہ استعمال کریں۔ انشاء اللہ دل کے والو کھل جائیں گے۔ یہ نسخہ آزمودہ ہے ‘ بے کار ہرگز نہ سمجھیے گا۔ (شبانہ اسلم)