ھوالشافی:ایک پاؤ دہی لیں‘ سوتی سفید کپڑے میں ڈال کر رات کو لٹکا دیں‘ صبح اس کا پانی نکل جائے گا اس دہی کو صبح توس پر لگا کر کھالیں اور اُس پر کچھ نہیں لگانا۔ ایک گھنٹہ بعد کھانا کھالیں۔ کم از کم سات دن کرلیں۔ انشاء اللہ فائدہ ہوگا۔
ھوالشافی: ہرڑبڑی ‘ بہیڑہ‘ آملہ تینوں ہم وزن گٹھلی نکالنے کے بعد سب کو ایک جگہ پیس لیں۔ ایک چمچ صبح نہار منہ اوررات سوتے وقت۔ بہت فائدہ مند ہے۔ اس کے علاوہ بہت سے امراض منہ کے چھالے وغیرہ کیلئے مفید ہے(محمدصادق‘ سکھر)۔