محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں پچھلے 10 ماہ سے آپ کا دیوانہ ہوں‘ 27 ویں رمضان کو آپ کی زیارت لاہور میں کرچکا ہوں۔ محترم حکیم صاحب! میں اور میرے والد صاحب 27 شب میں تسبیح خانہ میں حاضر ہوئے تھے۔ درس کے بعد رقت آمیز دعا ہوئی‘ وہ دعا ہماری نقد قبول ہوئی۔ میری بہنوں کے رشتے نہیں ہورہے تھے جس کی وجہ سے میرے ابو اور میں بہت پریشان تھے۔ 29 ویں رمضان کو میری بڑی بہن کا رشتہ آیا جو بہت اچھا اور مناسب تھا ہم نے بڑی بہن کا رشتہ وہاں کرلیا اور صرف دو ماہ میں شادی بھی ہوگئی۔ (سجاد احمد)۔