Search

کربلا کی پوری وادی انہوں نے مجھے گھمائی‘ ایک ایک جگہ دکھائی اور ہم سب اس بھیڑیئے نما سواری پر سفر کررہے تھے‘ رات کا بہت حصہ میں نے وہاں گزارا… پھر اس کے بعد واپس آئے پھر میری کچھ مختصر سی وہاں تقریر تھی ‘میں نے مختصر تقریر کی اور اس کے بعد پھر دعا کرائی‘ دعا کرانے کے بعد انہوں نے ہدیے کے طور پر مجھے وہاں کی کچھ کھجوریں دیںجو میں نے سعادت سمجھ کر لے لیں پھر مجھے وہ گھر چھوڑ گئے۔
کاش کوئی ایسی پھر تقریب ہو
آج بھی اس منظر کو سوچتا ہوں تو بہت خوشی ہوتی ہے اور دل میں آتا ہے کہ پھر وہی کوئی ایسی تقریب ہو اور میں وہاں جاؤں اور پھر وہ پرنور محفلیں اور غریبوں کی مجالس…