Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں ماہنامہ عبقری پچھلے تین سال سے پڑھ رہا ہوں‘ اس رسالے سے میرے بہت سے مسائل حل ہورہے ہیںخاص کر روحانی محفل سے تومیری زندگی آسان ہوگئی ہے۔ مجھے جو بھی مسئلہ درپیش آتا ہے میں اس مسئلہ کو دل میں رکھ کرمیں روحانی محفل کرتا ہوں اور اللہ میری وہ مشکل حل کردیتا ہے۔ ابھی پچھلے دنوں مجھے بہت تیز بخار تھا میں نے دو دن روحانی محفل کی دوسرے دن ہی میرا بخار اتر گیا۔اب الحمدللہ میں بالکل تندرست ہوںاور بخار کی کمزوری بھی نہیں ہے۔ (ثاقب‘ کوئٹہ)