Search

میں موتی مسجد گیااور وہاں جاکر ایک طرف کونے میں بیٹھ گیا لوگوں کی آمدورفت جاری تھی کوئی قرآن شریف کی تلاوت کررہاتھا کوئی برش سے مسجد کے صحن کی صفائی کررہا تھا تو کوئی نوافل پڑھنے میںمشغول تھا ابھی میں بیٹھایہ سب کچھ دیکھ ہی رہاتھاکہ مجھے کسی نادیدہ قوّت نے اُٹھا کر زمین پر دے مارا،میں بہت گھبراگیااور مارے خوف کے کسی کو کچھ بتابھی نہ سکا۔یہ سب میرے ساتھ اس لئے ہواکہ میں نے اپنی والدہ کے ساتھ بد تمیزی کی تھی جس کی وجہ سے یہاں رہنے والی مخلوق نے مجھے سبق سکھایا۔(نوید اختر، لاہور)

قطر سے پاکستان کاسفر
میںقطر سے پاکستان صرف اور صرف موتی مسجد میں نفل پڑھنے کے لئے آئی تھی ،میں نے مسجد میں جاکر نوافل ادا کئے اور خوب رو رو کر اپنے لئے ،اپنے پورے خاندان کیلئے اور پوری امت محمدیہ ﷺ کیلئے بہت دعا ئیں کیں اور ایسامحسوس ہورہا تھا جیسے اللہ تعالیٰ میری تمام دعاؤں کو قبول کررہے ہیں۔ اللہ سے اپنی خواہش کا اظہار دل ہی دل میںکرتی رہی کہ یا اللہ! میں آپ کے در سے خالی ہاتھ نہیں جانا چاہتی آپ مجھے کوئی تحفہ عطا فرمائیں، ابھی میں صفائی ہی کررہی تھی کہ مجھے اپنے سامنے ایک خوبصورت موتی نظرآیا اور میں نے اپنے کریم اللہ کا شکر ادا کیا۔ میرے کریم اللہ نے اپنی قدرت غیب سے میرے لیے ایسی جگہ سے انتظام کردیا جہاں سے بالکل بھی مجھے گمان نہیں تھا مجھے نہایت ہی خوشی کے ساتھ شرمندگی ہونے لگی کہ ہمارے کریم مولا ہم گنہگاروں سے بھی کتنی محبت کرتے ہیں۔(ہمشیرہ نوید،قطر)