محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آج سے تقریباً ڈھائی تین ماہ پہلے مجھے وہ جادوگر خواب میں نظر آیا جس نے ہمارے گھر میں گندے جنات چھوڑے تھے وہ کہہ رہا تھا کہ میں آپ کا کام تمام کردوں گا۔ اچانک میرے منہ سے مسلسل یَاقَہَّارُ نکلنا شروع ہوگیا کچھ ہی دیر کے بعد وہ جادوگر چیخیں مارنا شروع ہوگیا اور اور وہاں سے بھاگ گیاا ور پھر میری آنکھ کھل گئی۔ اس دن کے بعد ہمارے گھر میںکافی سکون ہے۔ (بلال آصف‘ پھالیہ)
تڑپتی بھینس اور یاقہار
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں بہت زیادہ پریشانیوں میں گھرا ہوا تھا‘ میں مستقل مزاج نہ تھا کسی بھی کام میں میرا دل نہیں لگتا تھا‘ مجھ سے اکثر گناہ سرزد ہوجاتے ہیں‘ نماز میں بھی مستقل دھیان نہیں رہتا تھا۔ لوگ مجھے نالائق سمجھتے تھے‘ شاید حقیقت بھی ہو… لیکن پھر میں نے عبقری میں یَاقَہَّارُ کا وظیفہ پڑھا اور یَاقَہَّارُ (صبح و شام گیارہ گیارہ سو مرتبہ)پڑھنا شروع کردیا۔ ایک رات میں نے خواب میں ایک بڑی سی بھینس دیکھی جب اس نے مجھے دیکھا تو میں نے یَاقَہَّارُ پڑھنا شروع کردیا … میں پڑھتا جاتا… اور وہ بھینس تڑپتی جاتی اور آخر کار مرگئی اس کے بعد میری آنکھ کھل گئی۔ اس کے بعد میری کافی پریشانیاں حل ہوئیں ہیں اور نماز میں بھی دھیان بڑھا ہے۔(بلال احمد‘ پشاور)