Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ کتاب منگوائی اور بڑے شوق سے پڑھی‘ مجھے اس کتاب پڑھنے سے اتنا فائدہ ہوا کہ میں بتا نہیں سکتا۔ اس میں دئیے گئے اعمال کرنے سے میری بہت سی جائز حاجات نیک جنات کی وجہ سے اللہ نے پوری کردیں۔ خاص کر  یَاقَہَّارُ  کھلا پڑھنے اور اذان والے عمل سے بہت فائدہ ہوا ہے۔ محترم حکیم صاحب اللہ آپ کو اس کا بہترین بدلہ عطا فرمائے۔(محمد ابراہیم‘ ڈیرہ اسماعیل )

کالے جادو سے 5 روز میں نجات

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کے رسالہ ماہنامہ عبقری کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ مجھ پر ‘ میرے کاروبار اور میرے گھر پر کسی شخص نے کالا جادو کررکھا تھا جس کی وجہ سے میں بہت پریشان تھا اور نوبت فاقوں تک آگئی تھی۔ میں نے عبقری رسالہ میں سے پڑھ کر موتی مسجد کے نفلوں والا عمل اور جنات کا پیدائشی دوست کتاب میں سے پڑھ کر یَاقَہَّارُ سارا دن پاگل بن کرپڑھا تو اللہ پاک نے صرف چار سے پانچ روز میں ہی میرا مسئلہ حل کردیا۔ یہ سب اللہ کے پاک نام کی برکات ہیں کہ ہمارا ایک بہت بڑا مسئلہ حل ہوگیا اور آپ کے لیے خاص طور پر دل سے دعائیں نکلتی ہیں کہ آپ کے رسالہ عبقری کی وجہ سے لاکھوں انسانوں کی مدد ہورہی ہے۔ اللہ پاک اس کا آپ کو اجر عطا فرمائیں۔(عثمان اشرف‘ لاہور)