Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ رب العزت جل شانہٗ آپ کو پیارے حبیب حضرت محمد مصطفیٰ سرور کائنات ﷺ کے صدقے لمبی عمر اور صحت عطا کرے۔ آپ عبقری کے ذریعے غریبوں ‘ مجبوروں اور بھٹکے ہوئے لوگوں کیلئے سیدھا راستہ دکھا رہے ہیں۔ لوگوں کے ان گنت مسائل حل ہورہے ہیں جو یقیناً صدقہ جاریہ ہے اور اس کا اجر صرف اللہ پاک کی ذات ہی آپ کو دے سکتی ہے۔ میں عبقری کا قاری ہوں۔ آپ کا ماہنامہ عبقری مسلسل پڑھ رہا ہوں اور اس میں خاص طور پر ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ بہت شوق سے پڑھتا ہوں۔ میں اکثر و بیشتر علامہ صاحب کے اجازت سے دئیے ہوئے اعمال کرتا رہتا ہوں۔ سورۂ اخلاص کا عمل جو کہ نفلوں میں کرنا تھا۔ پچھلے سال میں نے اپنی بیٹی کیلئے کیا۔ اللہ تعالیٰ نے اسے ایف ایس سی میں بہت اچھے نمبروں سے کامیاب کیا اور اس نے انٹری ٹیسٹ بھی پاس کیا اور اب وہ میڈیکل کی تعلیم حاصل کررہی ہے۔ اس کے علاوہ بھی اللہ پاک نے ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں بتائے گئے اذکار کرنے سے کئی پریشانیوں سے نجات دلائی جس کا میں اللہ تعالیٰ کی ذات کا لاکھوں کروڑوں شکرا دا کروں تو کم ہے اور دوسرا آپ کا جو ہمارے لیے نجات کا ذریعہ بن رہے ہیں۔(محمد اسماعیل‘ پشاور)