محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے آپ کا رسالہ ماہنامہ عبقری پڑھا مجھے بہت پسندا ٓیا ہے‘ خاص طور پر سلسلہ جنات کا پیدائشی دوست…میں نے آپ کے دفتر سے کتاب ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ منگوائی اور وہ میں نے بڑے شوق سے پڑھی ہے اور اس میں جتنے وظائف ہیں ان پر عمل بھی کیا اور جن لوگوں کو بتایا ہے ان کو اس سے بہت زیادہ فائدہ ہوا ہے۔ خاص طور پر اسم یَاقَہَّارُ کی تو کیا بات ہے…! اس وظیفے سے لوگوں کے اتنے مسائل حل ہوئے ہیں کہ میں بھی حیران وپریشان ہوں۔ اب تو جنات مجھے خواب میں آکر ڈراتے ہیں کہ تم یہ وظیفہ لوگوں کو کیوں دیتی ہو؟ میں نے یَاقَہَّارُ کے تعویذ بھی لکھے ہیں اور صدقہ جاریہ کے طور پر ہر کسی کو دیتی ہوں۔(ر۔گ)(یاقہار کے نقش کا عمل صفحہ نمبر 9 پر ملاحظہ فرمائیں)