Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں نے عبقری میں ’’جنات کا پیدائشی دوست‘‘ میں وَ لَسَوْفَ یُعْطِیْکَ رَبُّکَ فَتَرْضٰی﴿الضحیٰ۵﴾ والی آیت کے فضائل پڑھے تو کھلاپڑھنا شروع کردیا۔ میں نے ایک ضروری سفر پر بھی جانا تھا اور شادی بھی کرنی تھی تو جس دکان میں میں کام کرتا تھا تو انہوں نے مجھے ستر ہزار روپے دئیے کہ یہ آپ کے ہماری طرف آگئے تھے ان کا مجھے وہم و گمان میں بھی نہ تھا اور تھے میرے ہی پیسے تو اس سے میرا شادی کا مسئلہ بھی حل ہوگیا اور سفر پر بھی چلا گیا اور وہ آیت اب بھی پڑھتا ہوں تو اس کا بہت زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔(ک،ا)