محترم حکیم صاحب السلام علیکم! کے بعد عرض ہے کہ میں نے آپ کے رسالے ماہنامہ عبقری سے علامہ لاہوتی صاحب کا دیا ہواسورۃ التکویر والا وظیفہ پڑھا تھا۔(سورۃ التکویر کی پہلی چار آیات طاق اعداد میں مثلاً سات‘ نو‘ گیارہ وغیرہ) مجھے نوکری کا بہت مسئلہ تھا۔ میں نے بہت جگہ اپلائی کیا ہوا تھا لیکن کہیں سے بھی جواب نہ ملا تھا۔ جس کی وجہ سے میں اور میرے گھر والے سارے بہت پریشان تھے۔ میں نے اور میرے گھر والے وظیفہ صبح و شام پڑھتے رہے۔ اس کے پڑھنے کے دوران ہی اللہ نے میرا مسئلہ حل کردیا اور میری نوکری لگ گئی۔(پوشیدہ)