محترم حکیم صاحب السلام علیکم! امید ہے کہ آپ خیریت سے ہوں گے آپ کی معرفت ہم رسالہ عبقری سے بہت زیادہ مستفید ہورہے ہیں۔ محترم! میں ایک سکول ٹیچر ہوں‘ ہم پر حاسدین نے بہت زیادہ جادو کیا ہوا ہے اور ہروقت ہمیں تکالیف اور نقصان پہنچاتے ہیں‘ ہمارا تمام کام اور رزق باندھ دیا گیا‘ تمام گھر والے بیمار‘ بے انتہا مقروض اور شدید فاقوں کی نوبت تھی۔ پھر میں نے عبقری میں موتی مسجد والا عمل پڑھا۔ میں لاہور میں شاہی قلعہ کی موتی مسجد میں جمعرات اور جمعہ کو حاضر ہوا‘ نماز اور نفل پڑھے۔ جمعہ کے دن عصر کی نماز کے دوران کسی بزرگ جن صاحب نے کمر کے نچلے حصہ پر جھاڑا دیا جس کے بہت مثبت اثرات نظر آئے ہیں اور میرے بہت سے مسائل حل ہوئے ہیں۔(ماسٹر تسلیم رضا حسیں‘ شجاع آباد)(موتی مسجد کا عمل صفحہ نمبر25 پر ملاحظہ فرمائیں)