محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میرا مسئلہ یہ تھا کہ میں اکثر بیمار رہتی تھی‘ شادی کے بعد میرا بیٹا آپریشن سے ہوا ۔ابھی میرا بیٹا تین ماہ کا ہی ہوا تھا کہ میرا ایک اورآپریشن اپینڈکس کا ہوگیا جس میں پیپ پڑگئی اس آپریشن کو ٹھیک ہوتے دو ماہ لگ گئے تب میری بھابی نے مجھے مشورہ دیا کہ تم اکثر بیمار رہتی ہو تو یَاقَہَّارُ کا وظیفہ کرو(گیارہ گیارہ سو مرتبہ صبح و شام)۔ میں نے گیارہ دن یہ وظیفہ کیا جس سے میرا اپنڈکس کا آپریشن ٹھیک ہوگیا اس کے بعد 20دن میں بالکل تندرست تھی ایسے جیسے مجھے کوئی تکلیف ہی نہیں ہوئی اور میں ہر طرح کاکام کرنے لگ گئی۔(ک،ا)