جو شخص یَاقَہَّارُ کو جدا جدا حرف میں لکھے یعنی ’’ی‘‘ علیحدہ ، ’ ’ا‘‘ علیحدہ ، ’’ق‘‘ علیحدہ ، ’’ ہ‘‘ علیحدہ ، پھر’’ا‘‘ علیحدہ ، اور’’ر‘‘ علیحدہ اور پھر اسی طرح دوسری دفعہ یعنی کل اکتالیس دفعہ جدا جدا حروف میں لکھے اور کالی سیاہی گھلنے والی ہو جو پانی میں گھل جائے اس کو تعویذ بنا کر گلے میں بھی ڈال سکتے ہیں‘ پی بھی سکتے ہیں اور اپنے تکیے کے اندر بھی رکھ سکتے ہیں ۔
دوسرا یہ کہ دو رکعت نفل پڑھنے ہیں ہر رکعت میں الحمد شریف کے بعد سورۂ اخلاص ایک سو ایک مرتبہ پڑھنی ہے اور بعد سلام سجدہ میں جاکر گیارہ بار سورۂ اخلاص پھر اٹھ کر گیارہ مرتبہ اسی ترتیب سے گیارہ مرتبہ سجدہ کرنا ہے ہر سجدہ گیارہ مرتبہ اور اٹھ کر بھی گیارہ مرتبہ سورۂ اخلاص پڑھنی ہے اور بعد میں دس مرتبہ استغفار اور دس مرتبہ درود شریف پڑھنے کے بعد گیارہ منٹ تک دعا کرنی ہے پھر دیکھیں کیا کمالات ظاہر ہوتے ہیں۔ خدا کا کرم یقینی اور گارنٹی سے ہوگا اور ہر قسم کی قید چاہے وہ جنات‘ جادوگروں‘ انسانوں یا کسی بھی قسم کی ہو تو اٹھتے بیٹھتے لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیْم پڑھنا ہے۔ انشاء اللہ رہائی مل جائے گی۔ بہت مجرب آزمودہ عمل ہے۔(غلام مرتضیٰ‘ پنوں عاقل)