محترم حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ سے یہی دعا ہے کہ آپ ہمیشہ سداآباد رہیں اور امت مسلمہ ہمیشہ خوش و خرم رہے۔
جناب ہوا یوں کہ ایک سال قبل اچانک میرے دماغ کے دائیں جانب کسی چیز نے قبضہ جمالیا‘ آہستہ آہستہ میرا دماغ بند ہوگیا اور آہستہ آہستہ میرے سوچنے کی قوت بھی جواب دےگئی‘ کبھی اِدھر اُدھر چلا جاتا اور پتہ بھی نہیں چلتا۔ خیر رو رو کے مالک سے پناہ مانگی‘ یقینی طور پر یہ جو عمل ہے اس میں خدا کی مرضی ہے تو پناہ بھی وہ ہی دے گا اور حفاظت بھی وہ ہی کرے گا اور شفاء بھی وہ ہی دے گا۔ کافی عاملوں کو دکھایا‘ ایک عامل تو میرے پیچھے ہی پڑگیااور کام الٹا کردیا۔ ایسا محسوس ہوتا تھا کہ کسی نے میرے دماغ کے دائیں حصے پر کیل ٹھونک دیا ہو۔ کوئی بتاتا کہ آسیب ہے‘ کوئی کیا… بہرحال ایک اللہ والے بزرگ کے بیٹے کو طبیعت دکھانے کیلئے گیا تو انہوں نے کہا کہ آپ پر اثرات ہیں کسی ظالم دوست نے بوتہ کروا کے کیل ٹھونک کر قبر میں دفن کردیا ہے انہوں نے پڑھائی کی کافی افاقہ ہوا۔ مجھے بے حدافسوس ہوا کہ کوئی میرے ساتھ بھی ایسا کرسکتا ہے۔ خیر ہر ایک عمل کا ایسا عمل ہے جس کی اسے سزا ملنی ہی ہے۔ اصل میں عبقری میں میں نے علامہ لاہوتی پراسراری کے عمل پڑھے تھے۔ یَاقَہَّارُ الگ الگ چار دفعہ لکھنا ہے‘ ایک نقش پینا ہے اور ایک لگانا اور ایک باندھنا ہے اور ایک نقش تکیہ کے نیچے رکھنا ہے تو ایسا ہی کیا الحمدللہ کافی افاقہ ہوا۔ دشمنوں اور جنوں پر ایسا قہر نازل ہوا کہ میں کیا بتاؤں…