محترم حکیم صاحب السلام علیکم! میں آپ کا میگزین تقریباً ایک سال سے مسلسل پڑھ رہی ہوں۔ میرے پاس ایک عمل ہے جو میں نے بارہا مرتبہ آزمایا ہے۔ یہ عمل گمشدہ انسانوں یا بھاگے ہوئے لوگوں اور نوکروں کیلئے ہے۔ ایک بڑے کاغذ کے چاروں کونوں پر یَاحَقُّ لکھ کر آدھی رات کو یا کسی بھی وقت دونوں ہاتھوں پر رکھ کر آسمان کے نیچے کھڑے ہوکر دعا کریں۔ بہت جلد یا تو واپس آجائے گا یا اس کی خیریت اور صحیح خبر مل جائے گی۔ (ج،ر)