Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم!  عرض ہے کہ میرے ساتھ مسئلہ یہ تھا کہ میری اولاد نرینہ نہیں بچتی تھی‘ میرے بڑے بیٹے کے بعد جب بھی بیٹے کا حمل ہوتا تو میں بیمار ہوجاتی تھی‘ بڑے بیٹے کے بعد میرے تین بیٹے فوت ہوئے ہیں۔ دو حمل اولاد نرینہ کے ضائع ہوئے ہیں‘ اب پھر اللہ نے آس لگائی تو میں نے ہروقت ہر پل یَاقَہَّارُ پڑھنا شروع کردیا اور پورے نو ماہ یَاقَہَّارُ کا ورد کیا۔ میں نے خواب میں بھینسوں کومرتے ہوئے دیکھا‘ گھر میں یَاقَہَّارُکے تعویذ لگائے ہوئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ہمیں بائیس سال بعد بیٹے کی خوشی سے نوازا ہے جو کہ میرے بڑے بیٹے سے بائیس سال چھوٹا ہے۔ یہ یَاقَہَّارُکا ہی کمال ہے کہ اللہ نے مجھے بیٹے جیسی نعمت سے نوازا۔