Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے آپ سے ملنے کا سب سے بڑا فائدہ جو ہوا ہے اور جو احسان ہے آپ کا وہ یہ کہ آپ نے مجھے اللہ اور اس کے حبیب حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے ملایا ہے۔ آقا نامدار سرور کونین صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میرے دل میں بھر دی ہے۔ اللہ اور اس کے پیارے حبیب حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام آتے ہی دل کی کیفیت ہی بدل جاتی ہے۔ حکیم صاحب گزشتہ اتوار کے روز میں نیصبح 9 سے 11 بجے تک والی روحانی محفل کی۔ مجھے بہت زیادہ سکون محسوس ہوا اور میرا دن انتہائی خوبصورت گزارا۔ اتوار کے دن حالانکہ میں اٹھتی ہی بہت لیٹ تھی لیکن اس دن میں جلدی اٹھی غسل کیا اور ناشتہ کرکے بھکاری بن کر ورد کرنے لگی مجھے بہت زیادہ مزا آیا۔ (ایک بہن)