السلام علیکم محترم حکیم صاحب! میری خوش قسمتی تھی کہ ایک اللہ والے کے ذریعے سے آپ تک رسائی ہوئی۔ میں مالک کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے کیونکہ میں خود محسوس کرتا ہوں کہ میرے اندر تبدیلی واقع ہورہی ہے۔ میں درس میں آتا ہوں تو بہت پریشان ہوتا ہوں لیکن درس سنتے ہوئے میری پریشانیاں راحت میں تبدیل ہوجاتی ہیں میں اس نتیجہ پر پہنچا ہوں کہ تسبیح خانے پر اللہ تعالیٰ کی ہر وقت رحمتیں برستی رہتی ہیں ‘ اُس کا یہاں خاص دھیان ہے کہ دکھی لوگ آتے ہیں اور سکھی ہوکر جاتے ہیں۔ سب سے پہلے درس کا فائدہ یہ ہوا کہ آنکھوں میں حیاءآگئی‘غیرعورت پر اب میری پہلی نگاہ بھی نہیں پڑتی۔ اب مجھے حلال حرام کی تمیز ہوگئی ہے۔ آپ نے درس میں درود شریف کے فوائد بتائے تھے میں اب تقریباً 5000 ہزار مرتبہ روزانہ درود پڑھتا ہوں جس کی وجہ سے پہلے میری معاشرے میں عزت نہیں تھی اب ہر بندہ میری عزت کرتا ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کا سایہ ہمارے سروں پر قائم رکھے۔ (آمین) (سعید احمد اعوان‘ لاہور)