Search

السلام علیکم! بعد ازسلام عرض ہے کہ میں ماہنامہ عبقری کے ذریعے اس ادارے کے تمام افراد کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں میں مشکلات میں بری طرح پھنسا ہوا تھا اور بہت سے نام نہاد عاملوں کے پاس جاکر اپنا بہت کچھ لٹا چکنے کے بعد مایوسی کی زندگی گزار رہا تھا لیکن قدرت کو مجھ پر رحم آیا اور کسی دوست نے مجھے عبقری تحفے میں دیا۔عبقری کے ہر مضمون کو بڑے شوق سے پڑھتا گیا‘ روحانی محفل کو پڑھا دل سے آواز آئی کہ میرے تمام معاملات کا حلاس میں ہے میں اس ماہ کے مخصوص اوقات کے علاوہ پورا مہینہ کثرت‘ توجہ سے اس کا ورد کرتا رہا آپ یقین کریں مجھے بالکل یقین نہیں تھا کہ اتنی جلدی میں ان مشکلات سے نکل آوں گا۔ غیب سے میرے لیے آسانی کے راستے بن گئے اور دن بدن میرے حالات بہتر ہورہے ہیں۔ (محمداحمد‘قصور)