Search

ایڈیٹر صاحب السلام علیکم ! ہم سب گھر والے عبقری بڑے شوق سے پڑھتے ہیں‘ عبقری کے ذریعے سے دکھی انسانیت کی خدمت آپ سرانجام دے رہے ہیں اللہ جل شانہ اس کا بدلہ آپ کو اپنی شایان شان مرحمت فرمائے۔جب ہم نے عبقری پڑھنا شروع کیا تو ہمیں درس کے متعلق معلوم ہوا۔ ہم سب گھر والوں نے درس روحانیت و امن میں بڑے اہتمام سے شرکت کی آپ یقین جانئے ہمیں بے انتہاءدلی سکون ملا۔خاص طور پر دعا میں اللہ سے مانگنے کی ایسی کیفیت بنی کہ سوفیصد یقین ہورہا تھا کہ اللہ ہماری دعائیں قبول کررہا ہے اور واقعی اس درس کی برکت سے ہماری بہت سی گھریلو الجھنیں اورکاروباری مسائل حل ہوئے‘ سب سے بڑی بات یہ کہ اللہ نے ہمیں اپنا تعلق نصیب کیا۔ گھر میں تلاوت قرآن اور اعمال کاماحول پیدا ہوگیا۔ پورا گھر امن و راحت کا گہوارہ بن گیا ہے۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ آپ کے علم‘ عمر میں برکتیں نصیب فرمائے۔ (محمدافتخار‘ لاہور)