Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ سے تعلق پچھلے آٹھ سال سے ہے اور عبقری ادویات بھی زیر استعمال ہیں۔ ہمارے گائوں سے شہر تقریباً دس کلو میٹر کے فاصلے پر ہے اس لیے میں نے عبقری کی کافی ادویات اپنے گھر رکھی ہوئی ہیں۔ ایک رات دروازہ پر دستک ہوئی میں نے کھولا تو ہمسایہ تھا کہنے لگا میری  بیوی کے پیٹ میں درد ہورہا ہے کوئی دوائی موجود ہے تو دے دیں۔ میں نے اس کو ایک ساشے فیملی شفاء کا دے دیا کہ پانی سے کھلا دو۔ صبح جب میں ڈیوٹی پر نکلنے لگا تو میں نے سوچا پتہ تو کروں اب اس کی بیوی کی طبیعت کیسی ہے پوچھنے پر اس نے بتایا کہ آپ کا بہت شکریہ آپ نے جو فیملی شفاء کا ساشے دیا تھا اس کو کھاتے ہی دس منٹ بعد اس کی طبیعت سنبھل گئی تھی ورنہ آدھی رات کو اس کو شہر کے ہسپتال میں لے جانا پڑنا تھا آپ کی مہربانی کہ آپ نے اچھی دوائی دے دی۔(محمد شاکر، کوٹلی)