Search

خواتین آج کل مختلف کریمیں استعمال کرکے اپنے چہرے کو خراب کرلیتی ہیںان کے لیے یہ ٹوٹکہ انتہائی مفید ہے اس ٹوٹکے کے استعمال سے رنگ گورا ہو جائے گا مگر مستقل مزاجی شرط ہے۔ میں اور میرے شوہر اس ٹوٹکے کو استعمال کرتے ہیں ہمیشہ فائدہ مند پایا۔بیس ایک چمچ، لیموں ایک عدد، عرق گلاب ایک چمچ، میٹھا سوڈا دو چٹکی۔ ترکیب: بیسن میں میٹھا سوڈا، لیموں کا رس اور عرق گلاب ڈال کر ایک گاڑھا سا لیپ بنالیں اس کو چہرے پر لگائیں اور ہاتھوں اور پائوں پر بھی لگا سکتے ہیں جب یہ ہلکا ہلکا گیلا ہو جائے تو مساج کریں اور حسب ضرورت پانی بھی لگا سکتے ہیں پہلی مرتبہ کے استعمال سے کافی فرق واضح ہوگا۔ یہ ٹوٹکہ استعمال کریں اور دعائوں میں یاد رکھیں۔(م،ش۔لاہور)