Search

محترم حکیم صاحب السلام علیکم! ڈیڑھ سال قبل پہلی مرتبہ آپ کا درس سنا تو یقین جانیے ایسا لگا کہ اتنی زندگی کہاں ضائع کردی الحمدللہ نماز روزہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے پہلے بھی کرتی تھی ، اعمال اور تسبیح سے محبت نصیب ہوئی ۔ شادی کو نو سال ہوچکے ہیں اور بڑا بیٹا آٹھ اور چھوٹا ساڑھے پانچ سال کا ہے آپ کے دیئے ہوئے وظائف کو اپنی زندگی میں شامل کیا اور الحمدللہ بہت کچھ پایا۔ میں نے نماز کے دوران آخری چھ سورتوں کا اہتمام کیا اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ اللہ پاک میرے بچوں کو بیماریوں سے محفوظ فرما اللہ کا شکر ہے مجھے نہیں یاد میں آخری دفعہ ہسپتال کب گئی میرے بچے ماشاء اللہ جلدی بیمار بھی نہیں ہوتے۔ نماز میں رَبِّ اجْعَلْنِیْ کے بعد رَبَّنَا ھَبْ لَنَا  کی دعا کی تکرار کرتی ہوں نماز کے بعد بہت سی مسنون دعائیں پڑھتی ہوں سورئہ النصر ہر نماز کے بعد 21,22,23,24,25 بار پڑھتی ہوں ، سورئہ کوثر 129 بار روزانہ پڑھ کر اپنی برکت کی تھیلی پر دم کرتی ہوں اور ماشاء اللہ بہت برکت ملی ہے۔ سورئہ مومنون کی آخری آیات پر اتنا یقین ہے کہ اگر میرے بچے کو کھانسی بھی آجائے تو دوائی سے پہلے اس پر یقین ہوتا ہے میرے بچے بھی اتنا یقین کرتے ہیں ہر بات پر کہتے ہیں امی دعا پڑھ دیں۔ یَاحَفِیْظُ یَاسَلَامُ اور مشکلات کے حل کا وظیفہ میری زندگی میں شامل ہے جن کے بغیر میری زندگی ادھوری ہے ۔(آمنہ،میانوالی)