آپ کے بہت سے ٹوٹکوں سے فائدہ ہوا ہے اس میں ایک یہ ہے کہ میرے والد کے جوڑوں میں بہت درد تھا میں نے ان کو دارچینی اور سونٹھ ہموزن لے کر کوٹ پیس کر‘ چائے میں آدھا چمچ صبح و شام استعمال کروایا‘ اس سے ان کے جوڑوں کا درد ختم ہوگیا۔ آپ سے جب ملاقات ہوئی تو آپ نے’یَاقَادِرُ یَانَافِعُ وظیفہ دیا ۔ گھر میں بہت مسائل تھے وظیفہ پڑھنا شروع کیا تو والد کےساتھ مسئلہ تھا‘ کاروباری نقصانات ہورہے تھے‘وہ نقصان ہونا ختم ہوگئے۔ جب بھی میں بازار خریداری کرنے جاتا ہوں تو ’’لَاخَلَابَہ‘‘ پڑھتا ہوں جس کی بدولت اچھی چیز کم قیمت میں مل جاتی ہے۔ میں پڑھائی میں بالکل نالائق تھا پھر میں نے صبح و شام سورئہ ’’اَلَمْ نَشْرَحْ ‘‘ اوّل و آخر تین مرتبہ درود شریف پڑھنا شروع کیا تو مجھے اب سبق یاد رہتا ہے۔اس کے علاوہ جب میں اکیڈمی جاتا ہوں تو اگر کوئی سواری نہ ملے تو میں 45 بار یَاقَادِرُ یَانَافِعُ پڑھتا ہوں تو سواری مل جاتی ہے اور سورئہ قریش پڑھنے سے بھی سواری مل جاتی ہے۔ میرا اور میری بہن کا قد چھوٹا تھا تو ہم نے دودھ میں زیتون، کھجور، شہد، کلونجی اور بادام ان کا سب کا شیک بناکر چند مہینے پیا تھا تو میرا قد والد سے بھی لمبا ہوگیا ہے۔تسبیح خانہ آنے سے گناہوں سے نجات اور توبہ کی توفیق ہوئی۔ (محمد احمد جاوید، لاہور)