حضرت صاحب السلام علیکم! مجھ پر تین لاکھ کے قریب قرض ہوگیا تھا ۔ میرے شوہر نشہ کرتے تھے شادی کو 9 سال ہوگئے ہیں شوہر کا علاج چھ بار کروایا، دبئی بھیجا مگر ہر بار دو ماہ کے بعد پھر سے نشہ شروع کردیتے ہیں کوئی میری کفالت کرنے والا نہیں‘ سلائی کرتی اور سکھاتی ہوں‘ بال بال قرض میں ڈوب گیا تھا پریشان حال تھی‘ میری ایک سہیلی جو تسبیح خانہ سے جُڑی ہوئی تھی اس کو میں نے اپنے حالات بتائے تو اس نے مجھے سورئہ فاتحہ سو بار روزانہ اورسُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ سُبْحَانَ اللہِ الْعَظِیْم سُبْحَانَ اللہِ وَبِحَمْدِہٖ اَسْتَغِفِرُ اللہَلاتعداد یا روزانہ سو بار پڑھنے کو کہا اس وظیفے سے مجھے ایک لاکھ پچیس ہزار کی رقم زکوٰۃ میں ملی جس سے میرا آدھا قرض ختم ہوگیا میں اپنی اس سہیلی کی شکر گزار ہو جس نے میری یہ مدد کی اللہ اس کی اس کی فیملی کے ہر شخص کی دلی جائز خواہشات پوری کرے اور آپ کا تسبیح خانہ اور آپ کو بھی اللہ تعالیٰ صحت و تندرستی عطا فرمائے۔بال جھڑ کے لیےٹوٹکہ:میرے بہنوئی کی ڈاڑھی کے بال جھڑ ہو جاتا تھا ایک نائی نے ان کو درود تاج سات بار لیموں پر دم کرکے بال جھڑ کی جگہ لگانے کو کہا اس سے ان کو افاقہ ہوا ۔ دوبارہ بال جھڑ نہ ہوا۔ (ث۔ ج‘ کراچی)