ہر قسم کی بندش کو کھولنے کا مجرب عمل جس کی مدد سے ہر شخص بغیر کسی عامل کی مدد خود ہر طرح کی بندش کی کاٹ کرسکتا ہے۔ اس عمل کو آپ نے اگربتیوں پر کرنا ہے اگربتیاں جتنی آپ چاہیں لے لیں اور ہر اگربتی پر یہ عمل تین مرتبہ پڑھ کر دم کرنا ہے اگر تمام اگربتیوں پر ایک ساتھ عمل کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں اس کا طریقہ کچھ اس طرح ہوگا کہ اگر 100 اگربتیاں ہیں تو 300 مرتبہ عمل پڑھ کر ایک ساتھ تمام اگربتیوں پر دم کریں اوّل و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود ابراہیمی لازمی پڑھیں۔ ساتھ میں پانی پر بھی دم کرلیں پھر ان اگربتیوںکو دو صبح، دو شام کو جلائیں دوکان، مکان، فیکٹری ہر جگہ یہ عمل کیا جاسکتا ہے اور پانی کا چھڑکائو بھی کریں اور پینے کے استعمال میں بھی لائیں الغرض عامل جس طرح چاہے اسے استعمال کرسکتا ہے کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے اس عمل کو لازمی کریں ان شاء اللہ ہر قسم کی بندش اللہ کے حکم سے ختم ہو جائے گی۔عمل یہ ہے:
جَل کھولوں جلوائی کھولوں مشرق کھولوں مغرب کھولوں
شمال کھولوں جنوب کھولوں باندھا ہوا کاروبار کھولوں
جادو کھولوں بندش کھولوں بے روزگار کا روزگار کھولوں
بندھا ہوا ہر کار کھولوں بندھا ہوا گھربار کھولوں برکت کا
ہر دروازہ کھولوں (یہاں اگر کوئی خاص بندش یا مسئلہ ہو تو اس کا ذکر کرے)
اس کے بعد کہے: قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ کھل جا مَلِکِ النَّاسِکھل جا اِلٰہِ النَّاسِ کھل جامِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْـخَنَّاسِکھل جا الَّذِیْ یُوَسْوِسُ فِیْ صُدُوْرِ النَّاسِ کھل جا مِنَ الْـجِنَّۃِ وَ النَّاسِ کھل جا۔