محترم شیخ الوظائف السلام علیکم !میری کمر میں ہر وقت درد رہتا تھا کافی علاج کے باوجود بھی آرام نہیں آرہا تھا۔’’آستانہ منت مراد‘‘ کے کتابچے میں ’’اسم اعظم کا دم شدہ شفائیہ دھاگہ ‘‘کے بارے میں پڑھا تو بیٹے کو بھیج کر منگوا لیا اور بازو پر باندھا۔الحمدللہ اس سے مجھے بہت افاقہ ہوا ہے‘پہلے رات کو جب کروٹ بدلتی تھی اور درد سے بُرا حال ہوجاتا تھا اب سکون کی نیند سوتی ہوں۔اللہ پاک آپ کو جزائے خیردے کہ آپ نے دکھی مخلوق خدا کیلئے یہ روحانی شفائیہ تحفے عام کر دیئے۔(ساجدہ بی بی،قصور)