محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری سے منسلک ہوئے صرف چند ماہ ہی ہوئے ہیں۔ میں نے عبقری رسالہ سے دیکھ کر آپ کو اپنی بیماریوں کے متعلق خط لکھا جس کے جواب میں آپ نے مجھے ایک نسخہ لکھ کر کچھ ادویات تجویز کی تھیں ۔ وہ ادویات میں نے عبقری دواخانہ سے بذریعہ پارسل منگوالیں۔ا لحمدللہ! ادارہ عبقری کی بذریعہ پارسل بھیجی ہوئی ادویات سے مجھے بہت فائدہ ہوا ہے ،مجھے معدہ کا مسئلہ تھا‘ کچھ بھی ہضم نہ ہوتا تھا‘ گلا ہروقت کڑوا رہتا تھا‘ کھٹے ڈکار‘ تھوڑی سی بھی بدپرہیزی ہوجائے تو قے کا آجانا‘ ہروقت سینے پر جلن رہتی‘ جسم سوکھ کر کانٹا بن چکا تھا‘ آنکھیں اندر کو دھنس گئیں اور چہرے کی رونق ختم ہوگئی‘ پٹھوں میں ہروقت کا شدید درد رہتا۔ آپ نے مجھے معدہ کا السر کورس‘ فٹنس فولاد ٹانک‘ اکسیرالبدن کے استعمال کا مشورہ دیا‘ میں نے یہ ادویات استعمال کیں‘ بہت زیادہ افاقہ ہے‘اب کھانا ہضم ہورہا ہے‘ سینہ کی جلن دور ہوگئی‘بھوک لگتی ہے بہترین کھاتی ہوں‘ چہرے کی رونق لوٹ رہی ہے۔سب سے بڑھ کر پٹھوں کا درد بھی ٹھیک ہوگیا ہے۔ (ن،ب:فیصل آباد)۔