حضرت حکیم صاحب السلام علیکم ! میں نے آپ کو خط لکھ کر اپنی والدہ کی بیماری کے بار ےمیں بتایا تھا ان کو اُس وقت بیماریوں نے گھیرا ہوا تھا اور ان کی ٹانگ میں ایسی در د تھی جیسے کوئی چھری کے ساتھ ان کی ٹانگ سے گوشت کاٹ رہا ہو، سانس اتنا زور سے لیتی تھیں جس کو گلی سے گزرنے والا ہر شخص سنتا تھا اور سانس لینے میں اٹک جاتی تھیں‘ یہ دیکھ کر سب بہت پریشان تھے، ان کے گلے سے دن رات آواز آتی تھی۔ ان کے علاج کیلئے جس نے جو کہا اور جہاں بتایا ہم ان کو وہاں لے کر گئے، ملتان میں دم کروایا ، چیسٹ سپیشلسٹ سے چیک اپ کرایا اور دوا کھلائی لیکن ان کو معمولی فائدہ بھی نہیں ہوا۔ اس کے بعد ہمیں عبقری دواخانہ کے متعلق معلوم ہوا تو ہم نے ’’مشروب عبقری، روحانی پھکی ، عبقری شہد اورمعجون شفاء یابی‘‘ استعمال کروائی اور اب بھی کروارہے ہیں۔ان کی طبیعت میں دن بدن بہتری آرہی ہے‘خاص طور پر انہیں جو ٹانگ میں شدید تکلیف ہوتی تھی وہ اب نہیں ہوتی‘ ہم سے ان کی تکلیف دیکھی نہیں جاتی تھی اب ان کوگھر میں چلتا پھرتا دیکھتا ہوں تو دل کو سکون مل جاتا ہے۔ الحمدللہ ! ان ادویات کے استعمال سے اب وہ طلب کے مطابق کھا پی لیتی ہیں ‘اور آج کل کدوبہت شوق سے کھارہی ہیں اور روز بروز ان کی صحت میں بہتری آرہی ہے۔ ہم تمام گھر والے اب عبقری رسالہ ضرور پڑھتے ہیں اور آپ کے بتائے وظائف بھی کرتے ہیں۔ جزاک اللہ! (ڈاکٹر خالد محمود۔بھکر)