Search

میرا بیٹا بارہ سال کا ہے اس کو شدید قبض رہتی ہے۔ قبض کی وجہ سے خارش بہت ہوتی ہے کوئی آسان علاج بتائیے۔ (ت،سوات)
مشورہ:رات کو چار خوبانیاں ایک گلاس پانی میں بھگو دیجئے۔ صبح اٹھ کر کھالیجئے اور پانی پی لیجئے۔ پابندی سے خوبانیاں کھلانے سے قبض دور ہو جائے گی۔ انار کا چھلکا لے کر اسے تھوڑے سے تیل میں جلائیے ہلکی آنچ پر جلانا ہے۔ جب کوئلے کی طرح کالا ہو جائے تو اتار لیجئے۔ چھلکا اچھی طرح پتھر پر پیس کر تیل میں ملاکر رات کو خارش کی جگہ لگائیے۔ بعض دفعہ پیٹ میں کیڑے ہونے کی وجہ سے اس جگہ خارش ہوتی ہے۔ اگر آپ کے بیٹے کے پیٹ میں کیڑے ہیں تو عبقری کی ’’تریاق‘‘ دوائی استعمال کریں۔