Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری قارئین کیلئے ایک نایاب نسخہ لیکر حاضر ہوا ہوں۔بے شمار نے آزمایا ہے‘ لاجواب نسخہ ہے‘ ضرور آزمائیے!
ھوالشافی:برہمی بوٹی سوگرام‘ ورچ بیس گرام‘گل منڈی بیس گرام‘ مصری پچاس گرام‘ فلفل دراز پانچ گرام‘ مرچ سیاہ پانچ دانے‘ مغز بادام شیریں بیس عدد۔ ترکیب تیاری: باریک کوٹ چھان کر اصل شہد ملا کر گولیاں بقدر دانہ مٹر تیار کرلیں۔ فوائد: ان گولیوں کے استعمال سے دماغ اور یادداشت بے حد مضبوط ہوتی ہے‘ حافظہ ایسا تیز ہوجاتا ہے کہ بعض دفعہ کوئی مضمون صرف ایک مرتبہ پڑھ لینے سے ہی یاد ہوجاتا ہے‘ موسم سرما میں گرم دودھ کے ساتھ استعمال کریں‘ گرما میں تازہ دودھ کے ساتھ نہارمنہ اور رات کو دو عدد قرص لیں۔ (غلام محمد مدنی‘ لودھراں)