Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! پندرہ سال پہلے ایک اخبارمیں ایک حکیم صاحب جو کہ گوجرہ کے تھے انہوں نے ایک غذائی ٹوٹکہ بتایا جو کہ میرے دل کو لگا۔ میں اس وقت سے بنا کر استعمال کررہا ہوں‘ لاجواب جسمانی طاقت‘ چستی اور شوگر کا آزمودہ علاج ہے۔ ان کی تحقیق اور میرے آزمودہ تجربہ پر مبنی یہ ٹوٹکہ قارئین کی نذر کرتا ہوں:۔
ھوالشافی: پانچ کلو گندم‘ جَو تین کلو اور کلونجی 20 گرام‘ لیکر انہیں صاف کرکے پتھر کی چکی میںپیس لیا جائے اور پھر اسی کی روٹی بنا کر استعمال کی جائے۔ شوگر ختم ہوجاتی ہے‘ جسم میں طاقت اورجوانی لوٹ آتی ہے۔حکیم صاحب نے مزید بتایا تھا کہ گوجرہ میں اس نسخہ سے متعدد لوگوں نے شوگر سے نجات حاصل کی ہے۔(محمد سلیمان‘ حافظ آباد)