بعض شیطان صفت انسان کسی لڑکی یا عورت کی عزت کو پامال کرنے کے لئے ہر وقت منصوبے بناتے رہتے ہوں وہ عورت یا لڑکی اور اس کے گھر والے سخت تکلیف میں مبتلا رہتے ہیں۔ بعض مرتبہ ایسا شخص اگر مالدار اور اثر و رسوخ والا ہو تواور زیادہ پریشانی کا باعث بنتا ہے۔ اکثر پڑھنے اور سننے میں آتا ہے کہ وہ غریب والدین پر طرح طرح کے مقدمات قائم کر دیتا ہے اور طرح طرح کے الزامات لگا کر تھانے میں بند کرا دیتا ہے۔ ایسے ظالم اور موذی شخص کے ارادوں کو ناکام بنانے اور عورت یا لڑکی کی عزت محفوظ کرنے کیلئے یہ عمل بہت موثر اور تیر بہدف ہے۔ اس عمل کی برکت سے انشاءاللہ تعالیٰ شیطان صفت انسان ہر قسم کے برے ارادے سے ناکام ہو کر انتہائی ذلیل ہو گا۔
عمل یہ ہے: مسلسل لگاتار بلاناغہ ایک آدمی یا سب گھر والے مل کر اسم پاک یاخَافِضُ کو گیارہ دن تک آٹھ ہزار آٹھ سو چھیاسی بار پڑھیں۔ یہ عمل دن میں کیا جائے اور سورج غروب ہونے سے پہلے پہلے ختم کیا جائے۔ ان شاءاللہ تعالیٰ گیارہ دن کے اندر اندر اس کی خباثتوں سے نجات مل جائے گی۔