بعض مرتبہ رحم کی کمزوری اور بعض دیگر بیماریوں کے سبب عورت کا حمل قائم نہیں رہتا اور بار بار گر جاتا ہے۔جس کی وجہ سے کئی گھرہنستے بستے اجڑجاتے ہیں۔ حمل کو قائم رکھنے اور گرنے سے محفوظ رکھنے کیلئے مندرجہ ذیل آیت کو باوضو عرق گلاب میں زعفران گھول کر اس سے لکھے اور موم جامہ کر کے لپیٹ کر عورت کے گلے میں باندھ دے۔ انشاءاللہ تعالیٰ حمل محفوظ رہے گا اور بچہ پیدا ہو گا۔ وہ آیت یہ ہے:۔ بِسْمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّ حِیْمِo وَ لَبِثُوْا فِیْ کَہْفِہِمْ ثَلٰثَ مِائَۃٍ سِنِیْنَ وَازْدَادُوْا تِسْعًا o قُلِ اللہُ اَعْلَمُ بِمَا لَبِثُوْا(کہف25،26)