Search

قتل و غارت گری‘ لوٹ مار‘ ظلم و زیادتی کے دور میں ختم خواجگان ہر قسم کے ظلم و زیادتی سے محفوظ رہنے کا بڑا ذریعہ ہے۔ اکیلے پڑھ لے یا سب گھر والے یا اہل محلہ مل کر پڑھ لیں۔ انشاءاللہ تعالیٰ ہر قسم کی ناگہانی آفات و بلیات سے محفوظ رہیں گے اور دشمن ذلیل و ناکام ہوگا۔ ختم خواجگان پڑھنے کا طریقہ یہ ہے: اول دس بار درود شریف (کوئی بھی درود شریف جو یاد ہو پڑھے ورنہ نماز والا درود شریف پڑھ لے) نماز والا درود شریف درود ابراہیمی ہے۔ اس کے بعد 360 بار لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰہِ لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَا مِنَ اللّٰہِ اِلَّا اِلَیْہِ۔ اس کے بعد 360 مرتبہ سورہ الم نشرح پڑھے۔ اس کے بعد 360 مرتبہ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰہِ لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَا مِنَ اللّٰہِ اِلَّا اِلَیْہِ۔ اس کے بعد دس مرتبہ درود شریف پڑھ کر دعا کرلیں۔ انشاءاللہ تعالیٰ ہر قسم کے جانی و مالی نقصان سے محفوظ رہیں گے۔