Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! شروع سے ہی کمزور اور بیماریوں کی شکار تھی‘جسم میں خون کی کمی‘ لاغرپن‘ عام جسمانی کمزوری‘ چڑچڑا پن رہا ہے۔ دماغی انتشار اتنا کہ باربار نیت توڑ نماز پوری کرتی‘ کمزوری کی وجہ سے کچھ عرصہ پہلے پھسل کر گرگئی۔ انہی مجبوریوں اور محرومیوں میں زندگی گزر رہی تھی کہ عبقری ملا‘ عبقری پڑھا تو کچھ سکون ملا کہ شاید اس میں سے مجھے میری زندگی کا سکون مل جائے گا۔ چند شماروں کے بعد ایک شمارے میں ایک ٹوٹکہ آیا جو میرے دل کو بھایا۔ صرف دو ماہ پہلے کے ایک شمارہ میں ایک ٹوٹکہ لکھا تھا کہ پانچ عدد چھوہارے دودھ میں پکا کر رات کو رکھ دیں اور صبح نہار منہ ٹھنڈے کرکے کھائیں‘ میں نے ایسا کرنا شروع کردیا۔ چند دنوں کے بعد ہی جسم میں جان محسوس ہوئی‘الحمدللہ! آج میں پہلے سے سترگنا بہتر ہوں‘ ہاتھوں اور ٹانگوں میں جان محسوس ہوتی ہے‘ کام بھی کرلوں تو زیادہ تھکاوٹ محسوس نہیں ہوتی۔ (ن، کراچی)