محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہم عبقری رسالہ سے ہم نے بہت کچھ پایا ہے۔ الحمدللہ ! عبقری میں آئے بے شمار نسخہ جات آزمائے‘ لوگوں کو بتائے اور پھر انہوں نے بھی ہمیشہ اس کی تعریف ہی کی۔ میرے آزمودہ تجربات جب عبقری کی زینت بنتے ہیں تو دیکھ کر انتہائی خوشی ہوتی ہے۔ ایک اور عمل قارئین عبقری کی نذر ہے۔
برکت کا عمل: ہر نئے چاند کی پہلی اتوار کو نماز فجر پڑھنے سے پہلے سورۂ فاتحہ باوضو کسی صاف صفحے پر لکھ کر اپنے پرس یا تھیلی میں رکھیں تو کسی قسم کی پیسوں میں سارا مہینہ کمی نہ آئے گی مزید جہاں یہ پرچہ ہوگا حادثات نہ ہوں گے۔ ان شاء اللہ۔ (فرحت‘ لاہور)