Search

علاج نسخہ نمبر 1: ھوالشافی: کلونجی 20 گرام‘ کاسنی کا بیج 15 گرام‘ میتھی کے بیج 10 گرام اور حب الرشاد10 گرام۔ طریقہ استعمال: سب کا سفوف بنا کر آدھا چمچ کھانے کےبعد صبح وشام ہر ماہ دس روز استعمال کریں۔نسخہ نمبر2: چرائتہ اور کلونجی کامدر ٹنکچر ہم وزن ملالیں۔ مذکورہ بالا چار چار قطرے پانی میں ملا کر صبح وشام ہر ماہ دس دن استعمال کریں۔شوگر کی علامات: مریض کے گردوں میں سوزش ہوجاتی ہے جس سے گردوں میں جلن اور درد محسوس ہوتی ہے۔ مریض کو پیاس شدت سے لگتی ہے اور بار بار اس کا منہ خشک ہوجاتا ہے۔ اس مرض میں پیشاب بار بار آتا ہے مریض کو بھوک زیادہ لگتی ہے‘ کھانا صحیح طور پر ہضم نہیں ہوتا۔ مریض قبض کا شکار ہوجاتا ہے کبھی بخار بھی ہوجاتا ہے۔ مریض دن بدن کمزور اور دبلا ہونے لگتا ہے اس کی نبض سست ہوجاتی ہے۔ کھانے کی تدابیر: روزانہ صبح 15 بادام اور 150 گرام بھنے چنے کھانا تقویت بخش ہے۔ سبز ترکاریاں ساگ‘ کھیرا‘ ٹماٹر اور بندگوبھی، کریلے فائدہ مند ہیں۔ بکرے کاگوشت‘ مرغی اور مچھلی کھانے میں حرج نہیں ہے۔ ایسے پھل جو میٹھے ہوں مثلاً آلوچہ‘ لوکاٹ‘ شہتوت سرخ‘ سیب وغیرہ
ہر قسم کی مشکل اور جائز حاجات کیلئے
میرے بچوں کا معمول ہے کہ شام کے چھ بجے دفتر سے گھر آجاتے ہیں۔ مگر ایک دفعہ انہیں دیر ہوگئی‘ جب طبیعت پریشان ہونے لگی تو یہ قرآنی آیات ملا کر پڑھنا شروع کیں۔ ایک سو ایک مرتبہ یَاحَیُّ یَاقَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ، لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّی کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ۔ اول و اخر 33 مرتبہ درود شریف پڑھیں۔اس وظیفے کے پڑھنے کے دوران ہی بچوں نے دروازے پر دستک دیدی اور میں نے اللہ رب العالمین کا شکرادا کیا۔(بحوالہ:جلد نمبر10)