Search

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں گزشتہ کئی سال سے قبض جیسے مرض کا شکار تھا‘ بے شمار ٹوٹکے اور ادویات استعمال کیں مگر افاقہ نہ ہوا۔ اس صورتحال میں سخت پریشان رہتا تھا‘ عبقری رسالہ کافی عرصہ سے ہمارے گھر میں آتا ہے‘ایک مرتبہ صوفے پر پڑا تھا ‘ اٹھا کر پڑھنا شروع کیا تو اس میں قبض کیلئے ایک نسخہ چھپا تھا میں اسی وقت پنساری کی دکان پر گیا‘ دو سستی سی چیزیں لایا اور بنا کر استعمال شروع کردیا‘ ابھی صرف ایک ہفتہ ہی استعمال کیا ہے کہ پرانی قبض میں سترفیصد افاقہ محسوس کررہا ہوں۔ ھوالشافی: سرسوں کے بیج اور ثابت اسپغول ہم وزن لیکر مکس کرلیں‘ ایک چمچ ہر کھانے کے بعد۔ (توصیف احمد‘ لاہور)