Search

سیپیوں کو گرم پانی میں ڈال کر برش سے صاف کرلیں پھر تھوڑا سا نمک ڈال کر تقریباً پانچ منٹ تیز آگ پر ابال لیں۔ ابال آنے کے بعد کسی چھلنی میں سیپیاں ڈال دیں جب پانی خشک ہوجائے تو انہیں تیز آگ پر جلائیں‘ سوئی گیس کے چولہے پر انہیں اچھی طرح سرخ ہونے دیں جب سرخ ہوجائیں تو کسی برتن میں پانی ڈال کر سیپیاں اس برتن میں ڈال دیں جب سیپیاں ٹوٹ جائیں تو ان کو ہاون دستہ میں کوٹ کر گرائنڈر میں پیس لیں۔ ایک چمچہ سفوف تھوڑے سے دودھ میں مکس کرکے رات کو سونے سے پہلے اچھی طرح سے چہرے پر لگائیں صبح تازہ پانی سے منہ دھولیں چہرے کی تازگی کیلئے یا سفوف نہایت موزوں ثابت ہوگا۔ (بنت عنایت الرحمٰن‘ کوئٹہ)