محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! ہاتھ پر چھری سے زخم ہوگیا جو بعد میں شدید انفیکشن کا باعث بن گیا جس کا فوری آپریشن کرانا پڑا ۔ڈاکٹر نے گینگرین کے شک کا اظہار کیا۔ آپ سے خصوصی کی درخواست ہے۔ (ف۔ا،لاہور)
مشورہ: زخم چنبل ہو ‘دادہو، شوگر کا ہو یا کینسر کا، چوٹ کا ہو یا کیڑوں کا جسم کے کسی حصے میں پرانے سے پرانا زخم جو ناسور،بھگندر، یا فسچولہ کی شکل اختیار کرچکا ہو‘ نہایت آزمودہ سالوں سے آزمودہ ایک بہترین مرہم ہے۔بس ایک چھٹانک ثابت گندم کے دانے لیں اور ایک چھٹانک ناریل یا خشک کھوپرا لیں اور ایک پاؤ دیسی گھی لیں۔ خشک کھوپرا کے چھوٹے ٹکڑے کرلیں‘ گندم اور کھوپرا دیسی گھی میں جلائیں۔ جلنے کے بعد اس سب کو رگڑ دیں۔ بس مرہم تیار ہے۔ آپ دنیا کی آخری سے آخری مرہم لگا کر تھک چکے ہیں اور عاجز آچکے ہیں اور سمجھتے ہیں اس کا کہیں اور کوئی علاج نہیں‘ بس کچھ عرصہ لگاتار یہی مرہم استعمال کریں۔