ایسے مرد کے ساتھ زندگی کیسے گزاروں؟
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! مجھے تو کچھ سمجھ نہیں آئی کیا کروں۔خاوند ٹھیک سےنوکری نہیں کرتا‘ میں کرتی تھی چھڑوا دی ‘جب چھوڑ دی تو اب کہتے ہیں کرو۔ چوبیس گھنٹے نوک جھونک‘ طنز‘ ڈانٹ، بہتان الزام تراشی کرتے رہتے۔ بہت پریشان ہوں ان ساری باتوں کو برداشت کرکرکے تھک گئی ہوں‘ میرے اندر بھی دن بدن ان کے خلاف نفرت بڑھتی جارہی ہے کچھ سمجھ نہیں آرہی ایسے مرد کے ساتھ زندگی کیسے گزاروں‘ خدارا مجھے کوئی راہ دکھائیں۔(پوشیدہ)
جواب:آپ اٹھتے بیٹھتے ‘چلتے پھرتے وضو بے وضو سارا دن بیت الخلاء کی مسنون دعا اَللّٰهُمَّ اِنِّيْ اَعُوْذُ بِکَ مِنَ الْخُبُثِ وَالْخَبَائِثِپڑھیں۔اس کے علاوہ ہر نماز کے بعد اول وآخر تین مرتبہ درود شریف کے ساتھ ایک تسبیح یَالَطِیْفُ یَاوَدُوْدُ پڑھیں۔ ان شاء اللہ شوہر کا رویہ بہتر ہوجائے گا۔جتنا زیادہ یقین توجہ اور دھیان سے پڑھیں اتنا جلد مسئلہ حل ہوگا۔